اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کمسن لڑکیوں/بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کی بچیاں کل کی معمار ہیں، اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ انہیں بہتر مواقع اور وسائل فراہم کریں تاکہ وہ ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینا ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور ہم سب کو مل کر اس مقصد کے لیے کام کرنا ہوگا۔