بلوچستان میں کوئلے کی کانوں پر حملے کے نتیجے میں 20 محنت کش ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
لورالائی کے علاقے ڈُکی میں دہشت گردوں نے کانوں کی مشینری کو آگ لگا دی۔ اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر کا بھی استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے محنت کشوں میں زوب کے عبدالمالک، مولاداد، سید اللہ، جلال، فضل اللہ اور روزی خان شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والے نصیب اللہ اور عبداللہ، سمیع اللہ کا قلعہ سیف اللہ سے تعلق ہے، جبکہ ملنگ خان، عبداللہ اور حمد اللہ پشین کے رہائشی تھے۔
بسم اللہ کا تعلق کچلاک، جلات خان کا تعلق لورلائی، صمد خان موسیٰ خیل اور ولی محمد شاہرگ کا رہائشی ہے۔
واقعے کے خلاف ہلاک ہونے والے مزدوروں کی لاشیں رکھ کر ہائی وے پر دھرنا دیا گیا۔ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔