ایرینا گرانڈے 'دی ڈریو بیری مور شو' میں جذباتی ہو گئیں

ایرینا گرانڈے 'دی ڈریو بیری مور شو' کے دوران ایک غیر معمولی سرپرائز ملنے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

مشہور اداکارہ، جو آنے والی فلم Wicked میں گلیندا دی گُڈ وِچ کا کردار نبھا رہی ہیں، کو 1939 کی کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز میں استعمال ہونے والی گلیندا کی اصل چھڑی پیش کی گئی۔

میزبان ڈریو بیری مور نے یہ تاریخی پروپ شو کے دوران ان کے سامنے پیش کیا، جس کا یہ خصوصی انٹرویو 5 دسمبر بروز جمعرات نشر ہوگا۔

بیری مور نے خوشی سے اعلان کیا، "یہ چھڑی پہلے اسمتھ سونین کی ملکیت تھی اور اب ایک نجی کلیکشن میں ہے۔ لیکن ہمارے انٹرویو کے لیے یہ ہمیں عارضی طور پر دی گئی ہے۔ براہ کرم گلیندا کی اصل چھڑی لے آئیں!"

People کے مطابق، جب یہ چھڑی پیش کی گئی، جسے آئیکونک فلم میں بلی برک نے گلیندا کے طور پر استعمال کیا تھا، تو گرانڈے جذباتی ہو گئیں اور کہا، "آپ کا بہت شکریہ۔ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟" ایک خوشگوار لمحے میں انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا، "یہ بہت زبردست تھا، اب میں جا رہی ہوں۔ خدا حافظ!" جس پر بیری مور نے جواب دیا، "یہ آپ کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔"

ایرینا گرانڈے، ڈائریکٹر جون ایم چو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Wicked میں گلیندا کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو مشہور براڈوے میوزیکل پر مبنی ہے اور دو حصوں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے پہلے حصے میں سنتھیا اریوو ایلفابا، وِکڈ وِچ آف دی ویسٹ کے طور پر نظر آئیں گی، جبکہ دیگر کاسٹ میں بیلی، مشیل یو، جیف گولڈبلم اور دیگر شامل ہیں۔

پہلا حصہ 27 نومبر 2024 کو ریلیز کیا جائے گا، جبکہ دوسرا حصہ 26 نومبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

جدید تر اس سے پرانی