چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی


اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔ رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق ریٹائر ہونے والے ججوں اور چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کے لیے خط لکھا تھا، تاہم چیف جسٹس نے عوامی پیسے کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے عشائیہ منعقد کرنے سے معذرت کی۔

چیف جسٹس نے اپنے جواب میں کہا کہ عوام کے پیسوں سے تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ریٹائر ہونے والے کسی جج کے اعزاز میں عشائیہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔

فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے 10 بجے ہوگا، اور اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر تقریب منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی