عورتوں کو پبلک پراپرٹی کہنے پر ذاکر نائیک پر تنقید

کراچی (رپورٹر) معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے خواتین کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ پر کئی شوبز شخصیات نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی، جبکہ اسلام میں مرد کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت پر بات کی۔ اسلامی عالم اور مبلغ نے مردوں کے لیے ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت پر بات کرتے ہوئے خواتین کے لیے 'بازاری' اور 'پبلک پراپرٹی' جیسے الفاظ استعمال کیے۔ گلوکار علی ظفر، اداکارہ عفت عمر، کامیڈین شفاعت علی اور ٹی وی میزبان ابسا کومل نے بھی ذاکر نائیک کے ان الفاظ پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک اسلامی عالم کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔


جدید تر اس سے پرانی