کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں اور پیمرا کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔