اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے زرعی آمدنی پر جولائی 2025 سے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کی قانون سازی جنوری 2025 میں کی جائے گی اور وفاق صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیش رفت کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بجلی منصوبوں کے قرض کی دوبارہ ترتیب دینے پر مثبت بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی سی پیک بجلی منصوبوں کے معاہدے طے پا جائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیٹ بینک کی مکمل خود مختاری کے حامی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں زرعی آمدنی پر اس وقت کوئی ٹیکس نافذ نہیں ہے، اگر یہ ٹیکس لاگو ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کے قیام کے بعد پہلی بار ہوگا۔