الیکشن کمیشن کا حلقہ این اے 231 (کراچی) کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے آج ہونے والے ہنگامہ آرائی، بیلٹ پیپرز کے جلائے جانے اور چوری ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس
کراچی۔ 11 اکتوبر (اے پی پی): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 231 (کراچی) کے چار پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے دوران پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، بیلٹ پیپرز کے جلائے جانے اور چوری ہونے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری کارروائی کریں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ مزید براں، الیکشن کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کی بحالی اور آئندہ کے انتخابات کے دوران اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔