وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پیر نور اللہ قریشی کا رمضان بچت بازار کا دورہ


بدین  وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پیر نور اللہ قریشی نے ٹنڈوباگو شہر میں سندھ حکومت کی جانب سے لگائی گئی بچت بازار کا دورہ کیا معاون خصوصی نے بچت بازار میں لگنے والے اسٹالز کا معائنہ کیا اور نرخ معلوم کر کے اسٹالز پر موجود سامان کی کوالٹی بھی چیک کی اور بازار میں موجود خریداروں سے اشیاء کے نرخ اور معیار کے متعلق بھی پوچھا معاون خصوصی نے بچت بازار میں موجود تمام روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بچت بازاریں لگائی گئی ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ رمضان المبارک میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے اور بچت بازاروں کی نگرانی کرنے کے لیے صوبائی وزیر، مشیر، معاون خصوصی اور ایم پی ایز کو سندھ کے تمام اضلاع میں نگران مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بچت بازار میں دیگر اسٹالز کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹور کا بھی اسٹال موجود ہے جہاں سے شہری سامان بھی خرید رہے ہیں یہ بچت بازار ٹنڈو باگو میں ہر جمعہ کے دن پر لگائی جائے گی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوباگو ثناءاللہ صدر، پرائس کنٹرول اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر تعلقہ انتظامیہ ان کی شکایات کا نوٹس نا لے تو وہ مجھ سے رابطہ کریں آپ کی شکایات کا ازالہ ضرور کیا جائے گا انہوں نے ٹنڈوباگو میں بینظیز انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے سے کٹوتی کا بھی نوٹس لیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی کو ہدایت کی کہ کٹوتی کرنے والے ڈوائس ہولڈرز کے خلاف سخت سخت اقدامات کئے جائیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی، اسسٽنٽ کمشنر ٹنڈوباگو ثناء اللہ صدر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

Previous Post Next Post