معروف گلوکارہ اولیویا روڈریگو نے نیویارک میں اپنے منفرد 1950 کی دہائی سے متاثر اسٹائل سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
21 سالہ موسیقار نے ہالٹر نیک اسٹائل میں سیاہ لباس پہنا جس پر سفید پولکا ڈاٹس تھے۔ یہ منفرد انداز Chloe & Chenelle Delgadilo نے ڈیزائن کیا تھا۔
لباس کی تفصیلات
ڈیلی میل کے مطابق، یہ ونٹیج لباس گلوکارہ کے گھٹنوں کے نیچے تک آتا تھا، جسے انہوں نے سفید موزے اور چمکدار مریم جین جوتوں کے ساتھ پہنا۔
اولیویا نے اپنے انداز میں ایک اور دلکش اضافہ کرتے ہوئے سیاہ ٹرنچ کوٹ، سرخ لپ اسٹک، اور چمکدار نیل پالش کا انتخاب کیا۔ مزید برآں، انہوں نے ایک لیپرڈ پرنٹ ہینڈ بیگ بھی اٹھایا اور اپنے بالوں کو لہراتی اسٹائل میں سجایا۔
انسٹاگرام اور کام کی جھلک
'ڈائیورز لائسنس' کی گلوکارہ نے اپنے نیویارک کے تجربات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں سب وے میں ہونے والے فوٹوشوٹ کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ ایک تصویر میں انہیں Sony LinkBuds کے اشتہار میں بھی نمایاں کیا گیا۔
ورلڈ ٹور کی تیاری
ورک فرنٹ پر، اولیویا روڈریگو کا 'گٹس' ورلڈ ٹور، جو فروری میں شروع ہوا تھا، جولائی 2025 تک جاری رہے گا۔
شمالی امریکہ کی ٹورنگ مکمل کرنے کے بعد، اب وہ ایشیا میں اپنی پرفارمنسز کے لیے تیار ہیں۔