ایئرپورٹ پر الوداعی لمحے کے دوران 3 منٹ سے زیادہ گلے ملنے پر پابندی


ریلوے اسٹیشنز اور ایئرپورٹس پر جب کسی کو الوداع کہا جاتا ہے تو لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں اور گلے ملتے ہوئے کافی دیر تک کھڑے رہتے ہیں۔

اس صورتحال کے سدباب کے لیے اب گلے ملنے کی حد تین منٹ مقرر کی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پارکنگ میں ایک دوسرے کو گلے ملیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ایئرپورٹ انتظامیہ مسافروں کو الوداع کہنے آنے والوں کی جذباتی کیفیت سے پریشان ہو کر بورڈ لگا دیے ہیں کہ کوئی بھی کسی کو تین منٹ سے زیادہ دیر تک گلے نہ لگائے اور بہتر ہے کہ جذباتی لمحات پارکنگ میں گزارے جائیں کیونکہ ڈپارچر ایریا میں ایسی صورتحال سے پروازیں تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں۔

اس حکم نامے پر سوشل میڈیا کے کئی صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے سراہا بھی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی